• news

بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں،نواز شریف،بیٹی داماد کا فلسطین پر بیان نہ آیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں نواز شریف کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک ان کی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، ظلم، تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتی کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ای پیپر-دی نیشن