میراڈونا کی موت ،نیوروسرجن اور میڈیکل ٹیم کے7 ارکان ذمہ دار قرار
بیونس آئرس (این این آئی)ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میراڈونا کی موت کی تحقیقات کرنے والے ماہرین نے نیوروسرجن سمیت میڈیکل ٹیم کے7 ارکان کوسٹار فٹبالر کی موت کا ذمہ دار قرار دیدیا گیا،پراسیکیوٹر نے ان کا علاج کرنے والی میڈیکل ٹیم کے 7 ارکان پر قتل کا الزام عائد کیا ہے ، ان کا موقف ہے کہ میراڈونا کی جان بچائی جا سکتی تھی لیکن میڈیکل ٹیم نے علاج میں غفلت برتی۔اسٹار فٹ بالرکی موت کی تحقیقات کرنے والے ایکسپرٹس کی ٹیم نے میراڈونا کے نیورو سرجن سمیت 7 افراد کوملزم ٹھہرایا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے نیوروسرجن کے گھر اور پرائیوٹ کلینک پر چھاپہ بھی مارا ۔جہاں سیکئی شواہد جمع کیے ، انہیں یقین ہیکہ ڈاکٹر کی مجرمانہ غلطی ثابت کرنے کیلئے کافی ثبوت ملے ہیں۔رپورٹ کے مطابق میراڈونا کے برین سرجری کے دو ہفتے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ،رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ اسٹار فٹ بالرکی زندگی کے خطرے کو نظرانداز کیا گیا اور ان کے آخری دنوں میں مناسب میڈیکل کیئر نہیں کی گئی۔