باوقار پاکستان بلاول بھٹو زرداری ک ا منشور ہے، پلوشہ خان
اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے سرکاری ترجمانوں کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا بیانیہ قوم کی آواز ہے۔ عظیم قوم اور باوقار پاکستان بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ کرپشن کی تان پر این آر او کی راگنی کے تار ٹوٹ چکے ہیں۔ سلطنت نیازیہ میں غریب پامال ہو رہے ہیں۔ مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے سفید پوشی کا بھرم ٹوٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بغض اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھا جائے تو پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر دور حکومت شاندار نظر آئے گا۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ڈیڑھ فیصد سے زیادہ اضافہ کیا تھا جوکسی اتاریخ میں کسی اور حکومت نے نہیں کیا ہے بلکہ کبھی رائٹ سائیڈنگ اور کبھی ڈائون سائزنگ کی آڑ میں برسر روزگار سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا ہے۔