• news

ڈی سی کے چھاپے ‘پابندی کے باوجود پارٹیز کرنے پر 5فارم ہائوسزسیل

لاہور(نیوزرپورٹر) خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے چھاپے مارے اور پانچ فارم ہاوس کو سیل کر دیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے بیدیاں روڑ پر فارم ہاوسز پر چھاپے مارے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پاپندی کے باوجود پانچ فارم ہاوسز پر پارٹیاں چل رہی تھیں۔ایس پی کینٹ اور اے سی رائے ونڈ بھی ڈی سی لاہور مدثر کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور کو دیکھتے ہی لوگوں نے بھاگنا شروع کر دیا۔فارم انتظامیہ نے ان پارٹیوں کے ٹکٹ بھی فروخت کیے تھے۔علاوہ ازیں سوشل سیکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال ملتان روڈ کے سامنے سے سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا4 کنال زمین کو واگزار کروایا گیا۔، زمین کی کل مالیت 40 کروڑ روپے بنتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے ٹیموں کے ہمراہ کاروائی کی.پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ سرکاری زمین پر ناجائز قابضین کو ہرگز اجازت نہ ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے متحرک ہیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ رات بخاری فارم ہاؤس کو سیل کیا تھا۔ بخاری فارم ہاؤس کی انتظامیہ کی طرف سے سیل توڑنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن