گیمبر اوکاڑہ چھائونی:بدقسمت بیٹے نے جائیداد کیلئے باپ ، سوتیلی ماں کو قتل کر دیا
گیمبر اوکاڑہ چھائونی (نامہ نگار )نواجون نے جائیداد کی خاطر فائرنگ کرکے اپنے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا،نواحی قصبہ 48تھری آر کے رہائشی یٰسین کو نوجوان بیٹا مقصود اپنے باپ سے جائیداد کا حصہ مانگتا تھا جس کی وجہ سے باپ بیٹے کے درمیان کئی دفعہ جھگڑا ہوا، بعد ازاں یٰسین نے ارشاد بی بی عرف شادو سے دوسری شادی کر لی تھی۔ گزشتہ روز مقصود نے اپنے باپ سے جائیداد کا حصہ مانگا تو دونوں میں جھگڑا ہوگیا جس پر طیش میں آکر مقصود نے فائرنگ کرکے یٰسین اور ارشاد بی بی عرف شادوکو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اور فرار ہوگیا پولیس نے دونوں نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔