امریکی میڈیا کا ٹرمپ پر ایک مرتبہ پھر صحافیوں کی جاسوسی کا الزام
واشنگٹن (این این آئی)امریکی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر صحافیوں کی جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک امریکی ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی رپورٹر کا فون اور ای میل ریکارڈ حاصل کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق صحافی باربرا اسٹار 2017 میں امریکی وزارتِ دفاع پر رپورٹنگ کر رہی تھیں۔رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے صحافیوں کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر حاصل کیا۔یہ تمام صحافی 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر رپورٹنگ کر رہے تھے۔