اقوام متحدہ امریکہ کا غلام ادارہ، ساکھ کوچکا: سلامتی کونسل
نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد پہلا مشترکہ بیان جاری کردیا۔سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں فریقین سے غزہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کے اراکین نے فلسطینی شہریوں کیلئے فوری امداد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ امریکی مندوب کی حمایت سے جاری ہوا ہے اس سے قبل امریکہ نے سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ رکوادیا تھا ۔واضح رہے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کے باوجود سلامتی کونسل کے مشترکہ اعلامیہ میں امریکہ نے مسلسل رکاوٹ ڈال کر ثابت کر دیا ہے کہ اقوام متحدہ ایک عالمی ادارہ نہیں بلکہ یہ امریکہ کا غلام ادارہ ہے جو امریکی حکم کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا-امریکی غلامی کرنے کے باعث اقوام متحدہ کا ادارہ دنیا بھر میں اپنی ساکھ ختم کرچکا ہے۔