فیصل آباد:گلے پر ڈور پھرنے سے 12سالہ لڑکا شدید زخمی ،ہسپتال منتقل
فیصل آباد(آن لائن)گلے پر ڈور پھرنے سے 12سالہ لڑکا شدید زخمی ، ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ آن لائن کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ گجر بستی کا رہائشی 12 سالہ عبداﷲ لاری اڈا میں چائے کے ہوٹل پر کام سے واپس آ رہا تھا کہ کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور گلے میں پھر گئی۔جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔