نوکنڈی تاماش خیل شاہراہ پر کام شروع کر دیا: عاصم سلیم باجوہ
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نوکنڈی تاماش خیل 103 کلومیٹر شاہراہ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماشو خیل سے پنجگور 200 کلو میٹر شاہراہ کا تفصیلی ڈیزائن تیار کیا جا رہا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر این 40 کو این 85 اور ایم 8 سے منسلک کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاغی تا نوکنڈی سیکٹرگوادر سے منسلک ہونے سے پورا ریجن آپس میں منسلک ہوجائے گا۔ ان شاہرایوں کی تعمیر سے ایران تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔