امریکہ میں ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنیوالا سفید پینٹ تیار
لاہور ( نیٹ نیوز) ایک امریکی یونیورسٹی نے ایسا پینٹ تیار کیا ہے جو اے سی کی ’ضرورت‘ ختم کر دے گا۔ خاص سفید پینٹ سطح کو ماحول کے مقابلے میں 19 ڈگری فارن ہائیٹ ٹھنڈا کر دیتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اس پینٹ میں کیلشیئم کاربورنیٹ کو بنیادی جز کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔