• news

گڑھی شاہو ‘ مبینہ مضرصحت شوارما کھانے سے نوجوان جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)گڑھی شاہو کے علاقے میں مبینہ طور پر مضرصحت شوارما کھانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔بتایاجاتاہے 26 سالہ بلال رشید کی شوارما کھانے سے حالت بگڑ گئی۔ اہلخانہ کے مطابق بلال نے اپنے سسرال ٹیکسالی سے شوارما کھایاتھا ۔ٹبی سٹی پولیس نے نعش  پوسٹ مارٹم کے لئے میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن