• news

2030 تک شمسی توانائی سے پیدا  کی جانیوالی بجلی کی عالمی پیداوار 630گیگا واٹ تک بڑھ جائیگی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) 2030 تک شمسی توانائی سے پیدا کی جانے والی بجلی کی عالمی پیداوار 630گیگا واٹ تک بڑھ جائے گی۔ انٹر نیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے)کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول میں اضافہ کا رجحان ہے ۔ عالمی ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کی شرح میں اضافہ کے نتیجہ میں 2050 تک بین الاقوامی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی)میں 4فیصد اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق 2050 تک مزید دو ارب افراد کو بجلی کی دستیابی کے باوجود بجلی کی طلب موجودہ طلب کے مقابلہ میں آٹھ فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔ مزید برآں اس وقت متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول پر سالانہ 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جو توانائی کے شعبہ میں کی جانے والی عالمی سرمایہ کاری کے ایک فیصد کے مساوی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن