کوئٹہ: بشیر چوک کے قریب دھماکہ سکیورٹی اہلکار ،بچے سمیت 5 افراد زخمی
کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ ) کوئٹہ کے علاقے بشیر چوک کے قریب دھماکے میں سکیورٹی اہلکار اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکہ قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار اور 11 سالہ بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد روڈ کنارے نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل ٹیم اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکھٹے کر لئے۔وزیراعلیٰ بلوچستان اورصوبائی وزیر داخلہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔