پاکستان،امریکہ قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات:تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیروں کی جینوا میں ملاقات ہوئی۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ علاقائی امور‘ عالمی اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر مثبت گفتگو ہوئی۔ دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں نے ان امور پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔