شہباز شریف کو ائرپورٹ پر روکنے والے سب انسپکٹر کو 10 ہزا ر روپے انعام
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ائر پورٹ پر روکنے والے افسر کو انعام سے نواز دیا گیا۔ سب انسپکٹر رانا اعجاز کو دس ہزار روپے انعام دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے اعلیٰ کارکردگی پر رانا اعجاز کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔