رمضان،عیدالفطر کے دوران اے ٹی ایم کا استعمال اوسطاً 96.5 فیصد رہا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کی مشترکہ کوششوں سے رمضان اور عیدالفطر کے دوران اے ٹی ایم خدمات کے کارگر رنے کا وقت اوسطاً 96.5 فیصد رہا۔ اس سے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران اپ ٹائم مزید بہتر ہوکر 98 فیصد ہوگیا۔ اس کے علاوہ رمضان اور عید کی تعطیلات کے دوران 63.2 ملین ٹرانزیکشنز کے ذریعے 827.2 ارب روپے نکالے گئے۔