• news

ایران کیساتھ ہم آہنگی مضبوط‘ مشترکہ مفادات کے تحفظ پر تیار: چینی صدر

تہران‘ بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پنگ نے  کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی جوہری معاملے پر مشترکہ جامع عمل منصوبے پر ایران  کے معقول مطالبات کی حمایت کرتا ہے اور ایران کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور دوطرفہ مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار پیر کو ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے معاہدے میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد کی گئی پابندیاں اٹھانا واشنگٹن کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کے روز ایک ٹویٹ میں اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کی جانب سے دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔

ای پیپر-دی نیشن