جائیداد ہتھیانے کیلئے قید کی گئی لڑکی بازیاب
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)بہنوں نے جائیداد کیلئے بہن پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اسے قید کر لیا۔ تین بہنوں نے جائیداد کیلئے ایک بہن کو قید کیا۔ شازیہ اشرف کے رشتہ دار کی درخواست پرعدالتی بیلف نے بازیاب کرایا۔بتایا گیا ہے کہ پراپرٹی حاصل کرنے کے لالچ میںہربنس پورہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سگی بہنوں نے جائیداد کیلئے اپنی ہی بہن کو قید کرلیا۔