الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غزہ میں ریلیف آپریشن کا آغاز
لاہور(خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے اہلیانِ خیر کی مدد سے ابتدائی طور پر 5 کروڑ روپے سے ریلیف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ خشک راشن کی ترسیل شروع ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں میں پکے پکائے کھانے، ہائی جین کٹس، فرسٹ ایڈ کٹس کی تقسیم کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔