• news

شیراکوٹ:راوی سے25سالہ نوجوان کی نعش برآمد

لاہور(نامہ نگار) شیراکوٹ کے علاقے میں دریائے راوی سے 25سالہ نوجوان عثمان کی نعش ملی ہے ۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے عثمان کو اس کے سسرالیوں نے لو میرج کرنے کی پاداش میں قتل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے میں دریائے راوی میں نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو1122نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دریا سے نعش نکال لی ہے ۔جس کی شناخت ہنجروال کے علاقے الحمد کالونی کے رہائشی 25سالہ عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن