بابراعظم کیخلاف خاتون کی درخواست پر سماعت 7جون تک ملتوی
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائی کورٹ نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کیخلاف خاتون حامیزہ مختار کی درخواست پر اندراج مقدمہ کی سماعت 7جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس آف پیس کا بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کرررکھا ہے عدالت عالیہ نے ایف آئی اے اور ایس ایچ او نصیر آباد سے رپورٹ اور حامیزہ مختار سے جواب طلب کررکھا ہے ۔