• news

14سالہ لڑکی سے زیادتی پر 60سالہ ملزم کو عمر قید‘ جرمانہ

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)مقامی عدالت نے 14سالہ لڑکی سے زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 60سالہ ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے 60 سالہ ملزم اسلم عرف شاہ جی کو عمر قید ،پانچ لاکھ جرمانہ اور تین لاکھ ہرجانہ بھی عائد کیا۔  ملزم محمد اسلم عرف شاہ جی پر چودہ سالہ زارا سے زیادتی کرنے کا الزام تھا، لڑکی اکیڈمی سے واپس آ رہی تھی جب ملزم نے باتوں میں لگا کر نشہ آور شے کھلا دی۔ اور زیادتی کا نشانہ بنایا‘ زیادتی کے نتیجہ میں لڑکی حاملہ ہو گئی، ڈی این اے رپورٹ سے ملزم کا جرم ثابت ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن