شاہد آفریدی کمر کی انجری کے سبب پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز سے باہر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔ ملتان سلطانز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ 6 سے باہر ہوگئے ہیں۔شاہد آفریدی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کی غرض سے کراچی میں ٹریننگ کررہے تھے۔ جہاں انہوں نے اپنی کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس کیا۔ ڈاکٹرز نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں کچھ ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔