• news

قومی خواتین کھلاڑیوں‘ سٹاف کی کرونا ویکسی نیشن 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی خواتین کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی کوویڈ 19 ویکسینیشن کا  عمل کراچی کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہوا۔ کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو سنگل ڈوز ویکسینیشن لگائی گئی ہے۔این سی او سی کے اشتراک سے ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع کیا۔ پہلے مرحلے میں تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مینز کرکٹرز اور سپورٹ سٹاف کی ویکسینیشن مکمل کی گئی۔ پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں، میچ آفیشلز، سپورٹ سٹاف اور ایونٹ سٹاف کی ویکسینیشن آج کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن