• news

بھارتی فوجی کی خود کشی،گجر برادری کی بے دخلی،5صحافیوں سمیت متعدد زخمی

سرینگر  (این این آئی ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوںنے آج سرینگر میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کیں۔  فوجیوںنے شہر میںگپکار اور بادامی باغ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کیں۔ادھر ضلع راجوری کے علاقے Challasمیں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد جاںبحق ہو گئے جبکہ سرینگر میں ایک 52سالہ شخص کی لاش اس کی رہائش گاہ سے ملی ہے ۔ سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور  بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے بادامی باغ میں واقع فوجی  کنٹونمنٹ زون میں ایک فوجی اہلکار  نوین کمار  نے  خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔اس واقعے سے  جنوری 2007 سے مقبوضہ کشمیر   میں ہندوستانی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں اس طرح کی ہلاکتوں کی تعداد 505  ہو گئی ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق نوین کمار کا تعلق   بھارتی فوجی  کی 9  راشتریہ رائفلز سے تھا اور وہ  بھارتی ریاست  اتر پردیش کے بھگوان پور علاقے  کا رہنے والا تھا۔سرینگر کے بادامی باغ میں واقع فوجی  کنٹونمنٹ زون میں ایک فوجی اہلکار  نوین کمار  نے  خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔اس واقعے سے  جنوری 2007 سے مقبوضہ کشمیر   میں ہندوستانی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں اس طرح کی ہلاکتوں کی تعداد 505  ہو گئی ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق نوین کمار کا تعلق   بھارتی فوجی  کی 9  راشتریہ رائفلز سے تھا اور وہ  بھارتی ریاست  اتر پردیش کے بھگوان پور علاقے  کا رہنے والا تھا۔ بھارتی فورسز نے سری نگر کے ہائی سیکوروٹی زون گپکاراور بادامی باغ فوجی چھانی کے درمیان پہاڑی علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے ۔ علاقے میں بھارتی فوج نے آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج کی 20 راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے  گھر گھر تلاشی شروع کر دی ہے ۔ دریں اثنا راجوری میں  منگل کو ٹریکٹر کھائی میں گرنے سے  دو افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے ڈونگری علاقے کے چلاس گاں میں ایک  ٹریکٹر پر سوار  دو افراد کی موت ہوگئی جب  ٹریکٹر ایک کھائی میں گر گیا۔ضلع شوپیان کے بالائی علاقوں سے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے مقامی گجر برادری کو بے دخل کرنے کی مہم کے دوران پانچ صحافیوں سمیت دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے شوپیان میں جنگلات کی اراضی سے گجر بکروال برادری کو زبردستی بے دخل کرنے اور انہیں ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں ضلع کے علاقے زم پتھری کے بالائی علاقوں سے محکمہ جنگلات کے اہلکاروںکی طر ف سے گجر برادری کے ارکان کو زبردستی بے دخل کرنے کی مہم کے دوران برادری کے متعدد ارکان کے زخمی ہونے پر شدید تشویش ظاہر کی ۔

ای پیپر-دی نیشن