برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے: شہزاد اکبر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ کو بتایا نواز شریف علاج نہیں کروا رہے ، ہمیں لیگی قائد کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا ، برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے۔ مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا قانون ہے سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزہ نہیں دیا جا سکتا ، برطانیہ کو بتایا نواز شریف سزا یافتہ ہے ، ہماری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے وہاں ایک انجکشن بھی نہیں لگوایا ، برطانیہ سے کہا ہے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا ہم نے برطانیہ سے کہا آپ پہلے یہ دیکھیں آپ کا قانون نواز شریف کو وزٹ پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں ، حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے ، اسے بعد میں دیکھیں گے۔