ڈالر کی قدر میں67پیسے اضافہ سونا500روپے تولہ مہنگا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 67 پیسے مہنگا ہو کر 154 روپے 37 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 154 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کی 109900 روپے فی تولہ میں خرید وفروخت رہی۔