انگلش کائونٹی : ماں بیٹے کی ناقابل شکست اوپننگ پارٹنر شپ ‘میچ میں دس وکٹوں سے کامیابی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ماںبیٹے کی انگلش کائونٹی کے میچ میں ناقابل شکست اوپننگ سنچری پارٹنر شپ ‘ٹیم کو دس وکٹوں سے میچ میں کامیابی دلوادی ۔ انگلینڈ کی سابق کھلاڑی ایرن برینڈ ل کی لنکن ٹیم کو ڈسٹرکٹ لیگ کے میچ کے دوران ایک کھلاڑی کی کمی کا سامنا ہواتو انہوںنے 12سالہ بیٹے کو شامل کرلیا۔ ماں بیٹے نے ون ڈے میچ میں حریف ٹیم اے سی سی اکیڈمی کو 141رنز پر آئوٹ کر دیا ۔ برینڈل نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بیٹنگ کرتے ہوئے برینڈ ل اور بیٹے ناقابل شکست 143رنز بناکر ٹیم کو دس وکٹوں سے کامیابی دلا دی ۔ بیٹے ہیری نے ناقابل شکست 32اور ماں نے ناقابل شکست 94رنز بنائے ۔