• news

عمراکمل نے جرمانہ کی رقم ادا کردی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر عمراکمل نے جرمانہ کی رقم یکمشت ادا کردی۔ وہ ری ہیب پروگرام میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔ کھیلوں کی عالمی عدالت نے عمراکمل کو42 لاکھ پچاس ہزارروپے کا جرمانہ پی سی بی کے خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق کرکٹرنے یہ رقم بورڈ حکام کوجمع کرادی ہے تاہم اینٹی کرپشن یونٹ کے عہدیداروں کی پی ایس ایل میں مصروفیات کے سبب جرمانہ کی ادائیگی کے بعد اگلے مرحلے پراپ ڈیٹ ممکن نہیں ہو پائی اس کیلئے عمراکمل کو چند روزانتظار کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن