• news

 آج سورج دوپہر12 بجکر 18 منٹ  پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

مکہ مکرمہ(این این آئی)آج جمعرات 27 مئی کو سورج دوپہر 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سربراہ انجمن فلکیات نے بتایاکہ عرب ممالک، قطب شمالی کے پڑوسی علاقوں افریقہ اور یورپ کے باشندے اس موقع پر قبلے کی سمت متعین کرسکتے ہیں۔ سربراہ انجمن فلکیات نے مزید کہا کہ چین، روس اور مشرقی ایشیا کے باشندے بھی قبلے کی سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن