دنیا کے تمام ممالک کے قابل اعتماد شراکت دار ہیں: چینی وزیر خارجہ
بیجنگ (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین حریف کے بجائے دنیا کے تمام ممالک کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔یہ بات انہوں نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے چین کی ترقی چین اور دیگر دنیا کے درمیان روابط اور چین۔ یورپی یونین تعاون سے متعلق چین کے موقف پر روشنی ڈالی۔