قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان پر فرض اور قرض ہے: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان پر فرض اور قرض ہے،فلسطینیوں نے لازوال قربانیاں دے کر اسرائیلی ظلم و جبر کا مقابلہ کیا ۔فلسطین صرف عربوں کا نہیں پوری امت کا مسئلہ ہے،عالم اسلام کے تمام ممالک مشترکہ فوج قبلہ اول کی حفاظت کیلئے بھیجیں جن اسلامی ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے وہ اپنا فیصلہ واپس لیں،فلسطین کی آزادی کے بغیر دنیا میں دیرپا امن قائم نہیں ہوسکتا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کے حقیقی چچا سید الشہداء حضرت سیدنا امیر حمزہ کا یوم شہادت کل بروز جمعتہ المبارک کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔آپ کو بارگاہ رسالت سے سید الشہداء اور اللہ و رسول کے شیر کا لقب ملا،ناموس رسالت کا جانباز ہونا حضرت سیدنا امیر حمزہ کا سب سے بڑا اعزاز ہے،حضرت سیدنا امیر حمزہ نے ہر میدان میں جس جرات و بہادری سے کفار کا مقابلہ کیا وہ اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے۔