• news

افغانستان پھر عدم استحکام کا شکار ہوتا نظر  آرہا ہے:علی احمد اعوان 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)سابق ضلع ناظم کرنل ر علی احمد اعوان نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے افغان سر زمین مسلسل آگ  کے شعلوں کی لپیٹ میں رہی ہے جس کی وجہ سے اس کے معاشی وسائل اور افرادی قوت کا نہ صرف بے تحاشہ نقصان ہوا ہے بلکہ اس کے اندرونی خلفشار کی وجہ سے پورا خطہ بالخصوص پاکستان بھی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے نتیجہ میں امریکی فوج کے حتمی انخلاء کے امکانات کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ایک بار پھر افغانستان میں عدم استحکام کا شکار ہوتا ہوا نظر  آرہا ہے۔جس کاافغان طالبان بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے کابل کے گرد دن بدن گھیرا تنگ کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں مستقل قیام امن کے لئے طالبان اور اشرف غنی کو اپنے ذاتی اور فروعی قسم کے باہمی اختلافات کو بھلا کر کسی متفقہ سیاسی نظام کی طرف آنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن