• news

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا 

اسلام آباد/ سکھر (صباح نیوز) تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔ جبکہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت بڑھنے کے باعث سکھر بیراج کی انتظامیہ نے کاشت کاروں کو یکم جون تک چاول کی فصل کاشت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1400 فٹ ہے۔ ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 7لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 71 ہزار ایکڑ فٹ ہوا ہے۔ منگلا میں پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 89 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ حکام کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی قلت 39 فیصد اور سکھر بیراج پر 36 فیصد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن