• news

کرونا مزید75جاں بحق،ڈریپ نے پاک ویک ویکسین کی اجازت دیدی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید75مریض انتقال کر گئے،  2726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت شرح 4.34 تک پہنچ گئی۔ اب تک 31لاکھ 80ہزار 246افراد کو کرونا وائرس ویکسین کی ایک خوراک لگائی  چکی  جبکہ 15لاکھ 13ہزار 144افراد کو کرونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں  لگائی جاچکی ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان اب تک کرونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ 11ہزار 302تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب ملک بھر میں کرونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں  اور کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں تیار کرونا ویکسین کے عام استعمال کی اجازت مل گئی، پاک ویک کرونا ویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی۔ پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کرونا ویکسین کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔ ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے لپ پاک ویک کو سرٹیفکیٹ ڈریپ کی این سی ایل بی نے جاری کیا۔ پہلے فیزمیں پاک ویک کی 1لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔ دنیا بھر میں مصدقہ کیسز کی تعداد 16کروڑ 81لاکھ 97ہزار 107ہو گئی۔ سندھ میں کرونا ویکسی نیشن مہم کو مزید  تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں 380  موبائل  ٹیمیں بنائی جائیں گی۔ امریکی  جرنل  نے چینی ویکسین سائنو فارم کے کرونا پر کامیابی سے قابو پانے کی تصدیق کر دی۔  امریکی جرنل اے ایم اے کی تحیقیق کے مطابق سائنو فارم کرونا  پر 78  فیصد تک موثر ثابت ہوئی۔ 40832  رضا کاروں پر مشتمل تحقیق  یو اے ای‘ بحرین‘  مصر‘  اردن میں کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن