• news

واپڈا نے پہلا 500ملین ڈالر کا گرین یورو بانڈ متعارف کرادیا 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) واپڈا نے اپنا پہلا 500ملین ڈالر کاگرین یورو بانڈ کو عالمی مالیاتی مارکیٹ میں متعارف کرادیا ہے۔ 10 سالہ بانڈ کی مسابقتی قیمت 7.5 فیصد  پر جاری کیا گیا، یہ بانڈ 7.375  فیصد پر2031میں میچور ہوگا۔ یہ بانڈ مالیاتی منصوبے کی فنڈنگ اور عملدآرمد میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ یہ 500ملین ڈالر کے گرین بانڈ ہیں۔ یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ ایک ادارے نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے حکومت پر مالی ذمہ داری ڈالے بغیر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ گرین بانڈ میں دلچسپی لینے والی دنیا بھر کی اچھی ساکھ کی حامل کمپنیوں نے حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن