وزیر اعظم اسی طرح قرض لیتے رہے تو سخت خالات کا سامنا ہو سکتا ہے،بلاول بھتو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قرضوں پر ملکی معیشت چلانے سے آنے والی نسلوں کیلئے مشکلات ہوں گی، عمران خان اسی رفتار سے قرض لیتے رہے تو سخت حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلا کر نسلوں کیلئے گڑھا کھود رہے ہیں، سخت شرائط پر قرضہ آئندہ حکومتوں کیلئے بھی مسائل پیدا کرے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے قرض دینے والے ممالک کو سونپ دئیے گئے، صرف اس سال 35 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب ڈالر کا قرضہ لیا، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی قرضے 95 ارب ڈالر سے بڑھ گئے، قرضے 21 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 116 ارب ڈالر ہوچکے ہیں، اپنی نااہلی سے واقف ہونے کے باوجود عمران خان نے صرف اپنی انا کی تسکین کیلئے پاکستان کو معاشی تباہی سے دوچار کر دیا۔