ڈاکٹر عاصم کی والدہ انتقال کر گئیں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ اور ضیاء الدین ہسپتال کی بانی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کئی روز سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ ان کے گھر بلاک ایف نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔