ڈیفنس‘ نشتر کالونی‘ ہنجروال ‘ گارڈن ٹائون میں لاکھوں کی ڈکیتیاں
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی میں مدثرکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 60ہزار روپے مالیت، نشتر کالونی کے علاقے میںمجید کی فیملی کو یرغمال بنا کر 5لاکھ روپے مالیت، ہنجروال میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فاضل اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ 40ہزار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں طارق اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 70ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے رائے ونڈ سٹی کے علاقے میں انتظار حسین کی دکان میں گھس کر 2لا کھ 29ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔ راہزنی کی4وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے گرین ٹاؤن اور سرور روڈکے علاقوں سے دوگاڑیاں جبکہ یکی گیٹ، مزنگ، اسلام پورہ، نشترکالونی اور غازی آباد کے علاقوں سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ہیں۔