کفایت شعاری مہم پر عمل قومی اسمبلی کی ایک اور بڑی بچت
اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم پر عمل کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی ایک اور بڑی بچت۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مالی سال 21-2020ء میں 1ارب 38کروڑ 93لاکھ 94ہزار روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے حکومت کی کفایت شعاری مہم پر عمل کرتے ہوئے قومی خزانے میں 1ارب 38کروڑ 93لاکھ 94ہزار روپے کی بچت جمع کرائی ہے۔