• news

حکمران ناکام‘ فیصل واوڈا کی دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا:  جے یو آئی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے متضاد بیانات حکومتی صفوں میں انتشار کا واضح اشارہ ہے۔ حکومت میں موجود  فیصل وائوڈا کی دھمکیوں سے اب کچھ نہیں ہوگا۔ تبدیلی خان ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوا۔ جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری و ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے وفاقی وزیر فیصل وائوڈا کی جانب سے اس بیان پر کہ  پنجاب میں  تحریک انصاف حکومت گرائی گئی تو قومی اسمبلی بھی نہیں رہے گی پر ردعمل میں کہا کہ اسمبلی توڑے یا مخالفوں کی گرفتاریاں و کیسز بنائے ناکامیاں کامیابیوں میں نہیں بدل سکتیں۔ اسلام آباد کا سیاسی موسم تبدیل ہو رہا ہے۔ لاہور میں اپوزیشن کو حکومت گرانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ اسلام آباد میں تبدیلی سے سب کچھ بدل جائے گا۔ حکمرانوں  کے لئے بہتر ہے کہ اپنی ناکاموں کا اعتراف کرکے قوم کی جان چھوڑیں۔  فری اینڈ فیئر الیکشن کی راہ ہموار کریں تاکہ عوام  اہل افراد کو منتخب کرے۔

ای پیپر-دی نیشن