• news

القدس سے فلسطینیوں کی بے دخلی  دوبارہ جنگ چھڑ سکتی ہے:امریکہ 

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی رہ نمائوں کو متنبہ کیا ہے کہ مشرقی یروشلم میں فلسطینی خاندانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے سے تنائو ، تنازعہ اور جنگ دوبارہ چھڑ سکتی ہے۔انہوں نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم معاملہ غزہ میں جنگ بندی ،غرب اردن اور القدس میں امن کی بنیاد رکھنا ہے۔خیال رہے کہ رمضان کے مہینے کے آخر میں فلسطینی خاندانوں کومشرقی بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام سے بے دخل کرنے کی صہیونی انتہا پسندوں کی کارروائی کے بعد فلسطین بھر میںکشیدگی شروع ہوگئی تھی۔ الشیخ جراح سے فلسطینیوں کی جبری نے دخلی پر غزہ کی پٹی سے حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جس کے بعد حماس اور اسرائیل میں لڑائی شروع ہوگئی تھی جو11 روز تک جاری رہی۔

ای پیپر-دی نیشن