قاہرہ: پاکستان اور مصر کی ائر ڈیفنس مشقوں کائی گارڈ کا افتتاح
اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک مصر مشترکہ فضائی مشق کائی گارڈ کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ فضائی مشق کائی گارڈ کی افتتاحی تقریب قاہرہ میں ہوئی۔ دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کا فروغ ہے۔ مشق میں شامل ٹروپس آپریشنل ڈربی اور مستقبل کے جنگی ماحول سے نمٹنے کے طریقوں کا تبادلہ کریں گے۔ پاکستان اور مصر کے ائر ڈیفنس پہلی بار مشق کا حصہ بن رہے ہیں۔ ڈی جی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر اور مصر کے چیف آف ائر ڈیفنس نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔