• news

وزیراعظم کل پھر عوام کے سوالات  کا براہ راست جواب دیںگے 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کل پھر اتوار کو عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے۔ گفتگو ٹیلیویژن، ریڈیو،  ڈیجیٹل میڈیا  پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم سے فون پر براہ راست بات چیت کی یہ چوتھی نشست ہوگی۔ عمران خان اتوار کو سہ پہر 3 بجے عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔ گفتگو ٹیلویژن، ریڈیو، ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن