آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا
اسلام آباد (خبرنگار) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناطم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی۔ امریکی معززین نے خطے بالخصوص افغان امن عمل میں امن و استحکام لانے کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی ہے۔ انجیلا ایگلر، امریکی ناظم الامور نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی معززین نے خطے بالخصوص افغان امن عمل میں امن و استحکام لانے کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔