مغربی کنارہ: اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری‘ مزید ایک فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) مغربی کنارہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ اسرائیلی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔ مظاہرین غیر قانونی تعمیرات کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔ یاد رہے اسرائیل رہائشی یونٹ بناکر دنیا بھر سے یہودی آباد کر رہا ہے۔ اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔