• news

وقف املاک بل اسلامی قانون سے متصادم ہے:زاہد محمودقاسمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی علماء کونسل پاکستان نے وقف املاک بل کو اسلامی قانون سے متصادم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بعض دفعات قرآن و سنت کے منافی ہیں وقف املاک ایکٹ میں عجلت سے کام لیا گیا ہے اور بغیر بحث کے پاس کرکے صدر مملکت کے دستخطوں سے منظور کیا گیا ہے یہ قانون سازی  عالمی دباؤ کے نتیجے اور افراتفری کے ماحول میں کی گئی ہے۔مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جمعہ کے اجتماع میں ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وقف املاک ایکٹ اور مدارس کے بارے میں تمام امور پر نظرثانی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن