• news

ضلعی افسروں کا رات گئے مختلف پناہ گاہوں کا دورہ‘ انتظامات کا جائزہ

 لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت کے بعد افسران نے رات گئے تک پناہ گاہوں کے دورے کئے۔ پناہ گاہوں میں انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے دورے عمل میں لائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے پناہ گاہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا اور 55 افراد پناہ گاہ میں مقیم تھے۔افسران نے پناہ گاہوں میں رات کے کھانے کی فراہمی کو چیک کیا۔رات کے کھانے کی کوالٹی اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور پناہ گاہوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ کچن میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن