• news

فلسطین اور کشمیر امت کے سلگتے مسائل ہیں:ڈاکٹرراغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعۃ المبارک کو مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے ساتھ منایاگیا جامعہ نعیمیہ اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ، خطباء عظام اور ائمہ مساجد نے فلسطین ، کشمیر اور عالم اسلام کے مختلف ممالک میں ہونے والے ظلم و سفاکیت سے عوام الناس کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی کی اپیل پر جامعہ نعیمیہ سے منسلک ملک بھر کے سات سو سے زائد مدارس اور مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران خطباء نے عالمی برادری خصوصاً اْمت مسلمہ پر زوردیا کہ وہ فلسطین اور کشمیر سلگتے مسائل ہیں، باہمی اتفاق و اتحاد سے ان کا پرامن حل نکانے کے لئے اقدامات کیے جائیں تاکہ دنیا میں امن کا خواب حقیقت کا روپ دھار سکے۔

ای پیپر-دی نیشن