جامعہ عروۃالوسقٰی کے تحت ہسپتال میں آئی سی یو قائم کردیا:جوادنقوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے قائم کردہ مفاز الحیااسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ادارے کی جانب سے قائم کردہ ہسپتالوں کے آئی سی یو میں 2 جدید وینٹی لیٹرزکا افتتاح کیا گیا۔ ہسپتال کے انتظامی بورڈ کے چیئر مین علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ بہت جلد وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ ہسپتال کی استعداد کار میں اضافہ ہوسکے۔